ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / رججو نے کیرالہ میں آر ایس ایس ۔بھاجپا کے خلاف تشددکو لے کر بایاں محاذکونشانہ بنایا

رججو نے کیرالہ میں آر ایس ایس ۔بھاجپا کے خلاف تشددکو لے کر بایاں محاذکونشانہ بنایا

Sat, 06 Aug 2016 21:24:18    S.O. News Service

نئی دہلی،6اگست؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر کرن رججو نے بائیں بازو کی جماعتوں پر کیرالہ میں آر ایس ایس ۔بھاجپا کارکنوں کے خلاف تشدد میں شامل رہنے کا آج الزام لگایا اور کہا کہ ملک کے دیگر حصے کے لوگ جنوبی ریاست میں اس ظلم و ستم سے آگاہ نہیں ہیں کیونکہ یہ معاملہ قومی سطح پر اجاگر نہیں ہوا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ رججو نے کیرالہ میں دہشت گردی کے راج سے بغیر ہتھیار اٹھائے ایسے وقت میں مقابلہ کرنے کے لئے آر ایس ایس اور بی جے پی کارکنوں کی تعریف کی جب ریاست کے کچھ نوجوان سیاسی بنیاد پرستی کی جانب بڑھے ہیں،وہ بالواسطہ طور پر آئی ایس آئی ایس کا ذکر کر رہے تھے ۔رججو نے کہا کہ بائیں کے مرکزی لیڈران جمہوری معاشرے میں اقدار اور انسانی حقوق پر بحث میں سب سے آگے ہوتے ہیں،وہ قانون کی حکمرانی کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں لیکن جب ہم حقیقت(کیرالہ میں)دیکھتے ہیں، تو یہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیں کارکنوں کی طرف سے کیرالہ میں کئے گئے تشدد پر قومی سطح پر توجہ دینے اور بات چیت کرنے کی ضرورت ہے لیکن یہ قومی میڈیا میں کبھی ویسا مقام نہیں ملا، جیسا ملنا چاہئے تھا،یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں بہت سے لوگوں کو یہ نہیں معلوم ہے کہ کیرالہ میں کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے یہ تبصرہ این جی او نوودیم کی طرف سے منعقد ایک روزہ سیمینار میں کیا۔اس این جی او کی تشکیل آر ایس ایس رکن پی پرمیشور نے کیا ہے۔رججو نے کہا کہ جن لوگوں کو وہاں کی عوام کی پوزیشن تک پہنچ ہے، وہ جانتے ہیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔آئی ایس آئی ایس کا نام لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اقتصادی وجوہات سے سیاسی بنیاد پرستی کی جانب متوجہ نہیں ہو رہے ہیں بلکہ وہ نظریاتی طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے اس رواج کو المناک بتایا۔انہوں نے دعوی کیا کہ آرایس ایس ۔بھاجپا کارکنوں کے ایک خاص سیاسی گروپ کے ہاتھوں ظلم کا سامنا کرنے کی خبریں اکثر سنی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پھر بھی کارکنان منفی حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔


Share: